Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم آئندہ ہفتے طلبہ کی واپسی کا جائزہ لے گی

’آیا 7 ہفتے گزر جانے کے بعد طلبہ کو سکولوں میں واپس آنا چاہئے یا آن لائن تدریس جاری رکھی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم آئندہ ہفتے طلبہ کی سکولوں کو واپسی کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’آن لائن تعلیم کے 5 ہفتے گزرنے کے بعد وزارت کے ماہرین آن لائن تدریس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کریں گے‘۔
’ماہرین کی ٹیم اس بات کے امکانات پر بھی غور کرے گی کہ آیا 7 ہفتے گزر جانے کے بعد طلبہ کو سکولوں میں واپس آنا چاہئے یا آن لائن تدریس جاری رکھی جائے‘۔
دوسری جانب وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’آن لائن تدریس کا مستقبل انتہائی روشن ہے، ہمیں اس کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنی ہوگی‘۔
انہوں نے آن لائن تعلیم کو آسان بنانے اور طلبہ کو سہولتیں فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’60 لاکھ طالب علم اس وقت آن لائن تدریس سے مستفید ہورہے ہیں، ہم مائکروسافٹ کے ساتھ مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں‘۔
 

شیئر: