Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ’مارکا جزیرہ‘ پرندوں کا مسکن

جزیرے میں ڈولفن بھی بڑی تعداد میں نظر آتی ہیں(فوٹو اخبار 25)
سعودی عرب میں دستاویزی فلمیں بنانے والے سعودی شہری نے عسیر ریجن کی البرک کمشنری میں مغربی ساحل پر واقع مارکا جزیرے کے منفرد سحر آفریں مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق یہاں آنے والے جزیرہ مارکا کے ساحل کی سفید ریت اور شفاف پانی کے دلکش نظاروں کا لطف اٹھاتے ہیں ۔ جزیرے میں ڈولفن بھی بڑی تعداد میں نظر آتی ہیں جبکہ پرندے جزیرے کو اپنا مسکن بنائے ہوئے ہیں۔ 
دستاویزی فلم ساز ماجد عون نے کہا کہ جزیرہ مارکا نئے جزائر میں سے ایک ہے اور یہ عسیر ریجن کے ماتحت ہے۔  

جزیرہ ساحل سے صرف 30 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔(فوٹو سبق)

ماجد عون کا کہنا ہے کہ یہ جزیرہ ساحل سے صرف 30 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ قدرتی مناظر، ماہی گیری، تیراکی اورغوطہ خوری کے شائقین کے لیے خوبصورت مقام ہے۔  
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سمندر کے قدرتی مناظر فلمانے کے لیے 21 سے زیادہ جزائر کی سیر کرچکے ہیں۔ اس کا مقصد ان جزیروں کی خوبیوں کو دریافت کرنا تھا۔ جزیرہ مارکا جانا ہوا تو پتہ چلا کہ یہ عسیر کے ساحل پر خوبصورت ترین جزیرہ موجود ہے۔

شیئر: