Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائنسدانوں کی کورونا پر ریسرچ میں شرکت

اس تحقیق کے نتائج سائنسی میگزین ’سائنس‘ میں شائع کی گئے ہیں (فوٹو: اے پی)
سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی اور کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے کورونا وائرس کی جنیاتی تبدیلی پر ہونے والی ریسرچ میں حصہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ریسرچ 80 ممالک اور 50 ریسرچ سنٹرز کی شراکت سے کی گئی  جس میں کورونا کا شکار ہونے والے افراد میں وائرس کے جنیاتی تسلسل کی جانچ کی گئی۔ اس تحقیق کے نتائج میگزین ’سائنس‘ میں شائع کی گئے ہیں۔
کنگ سعود یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر صالح بن زید المحسن نے کہا کہ تحقیق میں  کورونا کے 659 شدید علامات اور 534 قدرے کم علامات والے مریضوں کو لیا گیا۔ سائنسدانوں نے ان مریضوں میں جنیاتی تسلسل کی جانچ کی اور ’ایمولوجیکل‘ تجربات کیے گئے۔

 

 ڈاکٹر صالح بن زید نے کہا کہ ریسرچرز نے شدید بیمار 23 مریضوں میں وائرس کی 13 مختلف جنیاتی تبدیلیاں پائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ریسرچ سے سائنسدانوں کو وائرس کے خلاف مدافعت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے علاج کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔
کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم کی سربراہ شہزادی حیا بنت خالد بن بدر نے کہا کہ یہ ریسرچ مختلف سعودی سائنسی تنظیموں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

شیئر: