Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں یوم وطنی پر تقریب

ریاض میں تقریب میں اسلامی فوجی اتحاد کےعہدیدار موجود تھے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی نے اتوار کو سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر ریاض کے اپنے ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
اس موقع پر قائم مقام سیکریٹری جنرل میجر جنرل المغید رکن ملکوں کے نمائندے اور اسلامی فوجی اتحاد کےعہدیدار موجود تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وفد کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر یحییٰ عسیری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے جبکہ ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف بھی برسر پیکار ہے۔
میجر جنرل المغید نے مزید کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے ہیڈکوارٹر کے میزبان کی حیثیت سے سعودی عرب دہشتگردی کے انسداد کے مشن میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔ انتہا پسندانہ افکار اور شدت پسندانہ رجحانات کے سدباب کے لیے سعودی عرب تمام ممبر ملکوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیئر: