Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریضوں میں مدینہ سرفہرست

مکہ مکرمہ اور جدہ میں 38، 38 نئے کورونا مریض سامنے آئے- فوٹو ایس پی اے
سعودی عرب میں جمعرات کو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوگیا- جمعرات کو نئے متاثرین کی تعداد  492 رہی- جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 592 تھی اور 26 افراد ہلاک ہوئے-
اخبار 24 کے مطابق جمعرات کو 26 افراد کے نئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد  4794 ہوگئی ہے-

جمعرات کو کورونا سے 26 افراد ہلاک ہوئے- فوٹو اخبار 24

مملکت میں کورونا کے کل متاثرین کی اب تک تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 97 تک پہنچ گئی ہے - صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  3 لاکھ 19 ہزار 746 ہوچکی ہے-  10557 ایکٹیو کیسز ہیں- اسی طرح انتہائی نگہداشت میں 993 افراد ہیں-
جمعرات کو مدینہ منورہ میں 55، ینبع میں52، جدہ اور مکہ مکرمہ میں 39، 39، اسی طرح ظہران میں 27 جبکہ الھفوف اور ریاض میں 26، 26 مریض ریکارڈ پر آئے

مدینہ منورہ میں جمعرات کو کورونا کے 55 مریض ریکارڈ پر آئے- فوٹو عاجل

بللسمر میں17، وادی الدواسر میں 15، الجبیل میں 13، الخفجی میں 12، النعیریہ اور القطیف میں گیارہ، گیارہ نئے متاثرین سامنے آئے-
المجمعہ میں 7، ضرما اور طائف میں 7،7، اسی طرح احد رفیدہ، راس تنورہ، العیدابی، الحجرۃ میں 6،6، وادی الفرح اور مھد الذھب میں5،5، بریدہ، ابھا، الخبر، رفحا میں چار، چار، الخرج، العقیق، المخواۃ، عنیزہ، النماص، رجال المع، سبت العلایہ اور بقیق میں تین، تین مریض ریکارڈ پر آئے-
صفوی، القیصومہ، الکامل، شرورۃ، طریف، تبوک، الجفر، المندق، القری، قلوہ، الحناکیہ، خیبراور الحرجہ میں دو، دو جبکہ سراۃ عبیدۃ، البطحا، قریہ العلیہ، حفر الباطن، الخائط، الدرب، العارضہ، فیفا، جازان، صامطہ، احد المسارحہ، اضم، خلیص، یدمہ، الشعیبہ، عفیف، الدلم، الدوادمی، الزلفی اور تمیر میں ایک، ایک مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: