Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے؟

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا دورانیہ 14 دن کا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’ابھی تک کورونا وائرس کی ساخت میں کوئی ایسی تبدیلی ریکارڈ پر نہیں آئی جس سے سعودی عرب یا دنیا  میں کسی اور جگہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پیدا ہوسکتی ہو‘۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کے نازک کیس سعودی عرب میں 55 فیصد تک کم ہوگئے ہیں اور کمی مسلسل ہورہی ہے‘۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 95 فیصد سے زیادہ ہے۔ ( فوٹو اے ایف پی)

ترجمان نے کہا کہ’ اب معاملہ قابو میں ہے۔ کورونا سے صحت پانے والوں کا تناسب 95 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 403 ریکارڈ پرآئے ہیں۔ مملکت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 3 لاکھ 33 ہزار193 ہوگئی ہے۔ 
 گزشتہ روزچھ سو مریض صحتیاب ہوئے جس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 5 ہوگئی- 28 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 683 تک پہنچ گئی۔

شیئر: