Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار سے بدھ تک بارش کہاں متوقع ہے؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی (فوٹو:عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار سے بدھ  تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
 اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ، مکہ، باحہ، جازان اور عسیر ریجنوں میں ژالہ باری سیلاب اور گرد آلود ہواؤں کا قوی امکان ہے۔
سبق اور عاجل ویب کے مطابق سنیچر کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی۔

 مدینہ کے قریوں اور اس کی کمشنریوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں (فوٹو: سبق)

الجوف ریجن کی تین کمشنریوں میں گرد آلو ہواؤں کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ الحدود الشمالیہ میں بھی ہوائیں چلتی رہیں۔
جازان ریجن کی چھ کمشنریوں میں پہلے گرد و غبار سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ اب وہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ رات تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 مدینہ کی قریوں اور اس کی کمشنریوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: