Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 400 سے بھی کم

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 511 افراد صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں پہلی مرتبہ 400 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق اتوار 4 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 390 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار387 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 511 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 485 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار387 ہو گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 25 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 875 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار27 ہے جن میں سے 955 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 48 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ 48، ریاض 29، ینبع 25، الھفوف 24، حائل 23، خمیس مشیط 11، دمام 11، جدہ 11، جازان 10، المبرز 7 اور طائف میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی (فوٹو: ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 12 شہروں میں 2، 2 اور9 شہروں میں 3،3 جبکہ 6 شہروں میں 5،5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: