Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے 419 نئے مریض، 27 اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 626 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر 3 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 419 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار997 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 626 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 974 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار997 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 850 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار173 ہے جن میں سے 945 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ میں رہی جہاں 68 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ینبع میں 48، مکہ 45، ریاض 25، الھفوف 20، الظہران 16،المبرز15، خمیس مشیط 15، جازان 11،ابہا 9، جدہ 9، نجران 9 اور دمام میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار173 ہے(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 31 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 6 شہروں میں 2، 2 اور9 شہروں میں 3،3 جبکہ 8 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: