Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ کی ویڈیو وائرل، شہری گرفتار

مقامی شہری نےگاڑی چلاتے ہوئے وڈیو بھی بنائی( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے طائف میں ٹائر سکریچنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔
مقامی شہری گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا اور اس کے ساتھ ٹائر سکریچنگ کرکے اپنی اور راہگیروں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔

متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔ ( فوٹو سبق)

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ ٹریفک نے نشاندہی کرکے ڈرائیور گرفتار کرلیا۔ اسے ٹریفک قانون کے مطابق سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ  ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے متعدد ٹریفک خلاف ورزیاں کی ہیں جس پر مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔ 

شیئر: