Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ کرنے والی سعودی لڑکی گرفتار

لڑکی کے خلاف ٹریفک قانون کے تحت تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی عرب کی قطیف کمشنری میں ٹائر سکریچنگ کرنے والی سعودی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سپورٹس کار سے ساحل سمندر کے قریب ٹائر سکریچنگ کررہی ہے۔ 
لڑکی اس نداز سے ٹائر سکریچنگ کر رہی تھی کہ وڈیو کلپ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ 

لڑکی اس نداز سے ٹائر سکریچنگ کر رہی تھی کہ وڈیو کلپ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے بتایا ’وڈیو کلپ وائرل ہونے پر پولیس نے ٹائر سکریچنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرکے اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا ہے۔‘
’زیر حراست سعودی لڑکی کے خلاف ٹریفک قانون کے تحت تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی ٹریفک قانون میں خلاف ورزیوں کا ایک چارٹ جاری کیا گیا ہے۔ ٹائر سکریچنگ ایسی خلاف ورزی ہے جس سے عوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ 
قانون میں یہ بات واضح ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر جو سزائیں مقرر ہیں ان میں صنفی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

شیئر: