Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر ملکی مکہ اور مدینہ میں املاک کرائے پر حاصل کرسکیں گے‘

سعودی مجلس شوری نے مشروط منظوری دی ہے (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی مجلس شوری نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ  شہروں میں غیر منقولہ املاک کرائے پر حاصل کرنے کی مشروط اجازت  دی ہے-
شوری نے  غیرملکیوں کے قانون ملکیت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزاؤں میں اضافہ بھی کردیا-
المدینہ اخبار کے مطابق مجلس شوری نے غیر منقولہ املاک اور سرمایہ کاری سے متعلق غیرملکیوں کے قانون ملکیت کی دفعہ 5 میں 2 شقوں کا اضافہ کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ غیرسعودیوں کو مقررہ ضوابط کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کی حدود کے اندر غیر منقولہ جائدادیں کرایے پر حاصل کرنے کی اجازت ہوگی- 
شوری نے اس بات کی بھی منظوری دی کہ دفعہ 5 میں جن زمروں پر پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ مقدس شہروں میں غیر منقولہ جائدادیں کرایے پر حاصل نہیں کرسکتے یہ پابندی غیرملکیوں پر موثر نہیں ہوگی-
مجلس شوری کی اس منظوری کی بدولت غیرملکیوں کا پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیرمنقولہ جائدادیں کرایے پر حاصل کرکے مقدس شہروں سے متعلق  اپنے مختلف مفید پروگرام روبعمل لاسکیں-

شیئر: