Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 421

مملکت کے 24 شہروں میں ایک، ایک مریض ریکارڈ پر آیا- فوٹو اخبار 24
کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد سعودی عرب میں دن بدن کم ہوتی جارہی ہے- جمعرات کو کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد 421 رہی جبکہ کووڈ 19 سے وفات پانے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی- اسی طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد جمعرات کو 561 رہی-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے جمعرات کو نئے کیسز کی تعداد  421 رہی- اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 38 ہزار132 رہی جبکہ صحت یاب ہونے والے  افراد کی تعداد تین لاکھ 23 ہزار  769 تک پہنچ گئی- مرض سے متاثر ہوکر وفات پانے والوں کی تعداد اب تک 4972 رہی-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ایکٹیو کیسز کی تعداد  9391 ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 879 مریض موجود ہیں-

جمعرات کو جدہ میں کورونا کے 20 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے- فوٹو ایس پی اے

جمعرات کو نئے متاثرین میں مدینہ منورہ میں 57، ینبع میں 38، مکہ مکرمہ میں 36 ، بلجرشی میں 31، ریاض میں 30، الھفوف میں 27، دمام اور جدہ میں 20، 20، خمیس مشیط میں 10،  نجران میں 9، المبرز اور حائل میں 8، 8 جبکہ محایل عسیر، احد رفیدہ اور الجبیل میں 6’ 6 مریض ریکارڈ پر آئے-
اسی طرح طائف، الخبر میں پانچ، پانچ، المظلیف، ابھا، بللسمر، رجال المع اور الظہران میں چار، چار، الاسیاح، البکیریہ، القوارۃ، عنیزۃ، النعیریہ، القطیف، جازان،  الخرج، ضرما، رفائع الجمش، املج  میں تین’ تین جبکہ المقبل، العقیق، الباحہ، بریدہ، القحمۃ، سراۃ عبیدہ، قریہ العلیا، خلیص، شرورۃ، عرعرز الزلفی اور وادی الدواسر میں دو، دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں-
اس کے علاوہ الحجرۃ، البدائع، الرس، ضرمہ، عیون الجوا، ریاض الخبرا، عقلہ الصقور، الخرمہ، تربہ، بارق، الخفجی، بقیق، راس تنورہ، حفر الباطن، العارضہ، العیدابی، صبیا، یدمہ، الشعیبہ، عفیف، الارطاویہ، البجادیہ، الدلم اور المجمعہ میں ایک ایک نئے مریض ریکارڈ پر آئے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: