Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 477 نئے مریض، 25 اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 557 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق منگل 6 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 477 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 37 ہزار 243 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 557 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 22 ہزار 612 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی(فوٹو روئٹرز)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 25 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 923 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار708 رہ گئی جن میں سے 932 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 71 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ 46، الھفوف36، ینبع 29، ریاض 28، بلجرشی 23، دمام 22، ابہا 21، خمیس مشیط 14، جازان 14، الظہران 13، جدہ 12 اور حائل میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 20 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 8 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: