Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

9 کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
کویتی وزارت صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی فنڈنگ کے محکمے نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور انہیں 65 احتیاطی تدابیر کا پابند بنا دیا گیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت تجارت و صنعت نے بیان میں کہا کہ غیر منقولہ جائیدادوں کا کاروبار کرنے والی تیس، زیورات کا کاروبار کرنے والی 10 اور انشورنس کے شعبے سے وابستہ تین کمپنیوں کو تحریری انتباہ کیا گیا ہے۔ 
کویتی وزارت نے بتایا کہ محکمہ انسداد منی لانڈرنگ نے غیرمنقولہ جائیدادوں، بینکنگ، زیورات اور انشورنس سے تعلق رکھنے والی دس کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے کام قانون کے مطابق کرلیں۔ محکمے نے اس حوالے سے ان کمپنیوں کو خصوصی اقدامات کا پابند بنایا ہے۔
علاوہ ازیں 9 کمپنیوں کو قوانین اور مقررہ فیصلوں کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے۔ 
کویتی وزارت نے بتایا کہ ادارہ انسداد منی لانڈرنگ نے ستمبر میں 38 نئی کمپنیوں کے قیام کی کارروائی مکمل کرائی جبکہ 86 لائسنس اپ ڈیٹ کیے۔ علاوہ ازیں متعدد کمپنیوں کے حساب کتاب چیک کرکے پتا لگایا گیا ہے کہ وہ مقررہ قوانین کی پابندی کس حد تک کررہی ہیں۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: