Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی سوشل میڈیا شخصیات سے پوچھ گچھ

دو سوشل میڈیا سٹارز کے اکاﺅنٹ میں 12 ملین دینار موجود تھے (فوٹو: سوشل میڈیا)
 کویتی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بینک بیلنس حد سے زیادہ بڑھ جانے پر سوشل میڈیا کی 18مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ماتحت مالیاتی سراغ لگانے والی ٹیم جلد ہی سوشل میڈیا کی 18مشہور شخصیات کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کرے گی۔ ان کے اکاﺅنٹس میں غیر معمولی رقم ریکارڈ کی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مالیاتی سراغ لگانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات اور فیشن سٹار کے ساتھ انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
الجریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے اکاﺅنٹ کے حوالے سے دو رپورٹیں پبلک پراسیکیوشن کو ملی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان دونوں کے اکاﺅنٹ میں 12 ملین دینار پائے گئے ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ جلد ہی مشکوک افراد کو طلب کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پوچھ گچھ ہوگی۔ مشہور شخصیات سے دریافت کیا جائے گا کہ ان کے کھاتوں میں بھاری رقمیں کہاں سے آئیں۔ 
                       
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: