Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران، اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے‘

اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے اجلاس سے خطاب کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبد اللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ’ایران خطے میں ملیشیاؤں کی سرپرستی کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ’ ایران کی پالیسی ہمسایہ ملکوں پر اپنا اثر و نفوذ مسلط کرکے ان کے اندرونی امور میں دخل دینے اور ملیشیاؤں کی سرپرستی پر مبنی ہے۔ یہ کسی ذمہ دار ریاست کی پالیسی نہیں ہوسکتی۔ یہ بین الاقوامی قوانین و روایات کے باغی نظام کی علامت ہے‘۔ 

 سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مکالمے کا کوئی فائدہ نہیں( فوٹو اخبار 24)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایران حوثیوں کے ذریعے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران کے ساتھ مکالمے کا کوئی فائدہ نہیں۔ وہ تخریب کاری پر عمل پیرا ہے‘۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق ایران شام میں حزب اللہ، عراق میں الحشد الشعبی اور یمن میں حوثیوں کی سرپرستی کررہا ہے اور یہ ایران نواز ملیشیائیں ہیں۔

شیئر: