Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 500 سے زیادہ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 590 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد اس میں اضافہ ہوا ہے۔ 500 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق  بدھ 13 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 501 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 590 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 26 ہزار 820 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 21 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 108 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 662 رہ گئی جن میں سے 830 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ میں رہی جہاں 57 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مکہ 47، ریاض 42، ینبع 33، الھفوف 25، دمام 21، جدہ 19، ابہا 18، بریدہ 17، المبرز 13 ، خمیس مشیط 12 اور نجران میں10 کیسز کا پتا چلا ہے۔

گذشتہ روز کورونا سے 21 افراد ہلاک ہوئے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 12 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 14 شہروں میں 2، 2 اور 9 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: