Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں خاتون ڈرائیور کو چھیڑنے والا گرفتار

’ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت کرلی اور اسے جدہ میں گرفتار کر لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ محکمہ ٹریفک نے ایک خاتون کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی لاکر رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ایک خاتون نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص اپنی گاڑی اس کی گاڑی کے سامنے لا کر چھیڑنے، بار بار رفتار کم کرانے اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
محکمے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی  اطلاع ملتے ہی محکمے نے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت کرلی اور اسے جدہ میں گرفتار کر لیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے ہائی وے پر خاتون ڈرائیور کو تنگ کیا ہے، اس کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کی گاڑی میں سوار دیگر افراد کے جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے‘۔
’واقعہ جدہ، مکہ اولڈ روڈ پر ہوا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے‘۔
’محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ٹریفک بورڈ کے حوالے کر دیا ہے جو تفتیش کے بعد قانون کے مطابق سزا مقرر کرے گا‘۔
 
 
 

شیئر: