Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ میں 4 نئے اجازت ناموں کا اجرا شروع

’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مرد اور خواتین کے لیے نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ کے اجرا کے بعد وزارت حج وعمرہ نے 4 نئے اجازت ناموں کا اضافہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ میں جن 4 نئے اجازت ناموں کا اجرا کیا گیا ہے ان میں مسجد الحرام میں مردوں کے لیے باجماعت نماز کا اجازت نامہ، مسجد الحرام میں خواتین کے لیے نماز کا اجازت نامہ، مسجد نبوی میں مردوں کے لیے روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ اور مسجد نبوی میں خواتین کے لیے روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ شامل ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے اجازت نامے جاری کرنے میں اس بات کا خیال رکھا  جائے گا کہ روضہ میں گنجائش سے 75 فیصد سے زیادہ افراد ایک وقت میں موجود نہ ہوں‘۔
’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے جس میں گنجائش کے مقابلے میں 75 فیصد افراد کو اجازت نامہ دیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت ناموں کا اجرا 4 اکتوبر سے کیا گیا تھا ۔

شیئر: