Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں نماز کے لیے بھی اجازت ناموں کا اجرا

اجازت نامے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے جاری کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کے اجازت نامے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔  
سبق ویب سائٹ ک ےمطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے بتایا ہے کہ منگل 13 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی سلامتی کے لیے ایس او پیز اور حفاظتی پابندیوں کے ساتھ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا کئی ہفتوں سے شروع کررکھا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نےعمرہ پر تقریبا سات ماہ کی پابندی کے بعد کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت ناموں کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی مسجد الحرام میں نماز، روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے اجازت نامے جاری کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔ 
المرصد کے مطابق معاون سیکریٹری عمرہ عبدالرحمن شمس نے بتایا کہ آج سے اعتمرنا ایپ کے ذریعے چار اجازت نامے جاری کیے  جانے لگے- حرم شریف میں نماز، مسجد نبوی کے روضہ شریفہ میں نماز، روضہ رسول پر سلام کے لیے حاضری اور عمرہ اجازت نامے جاری ہونے لگے- 
عبدالرحمن شمس نے سعودی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کے اوقات منظم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس سمارٹ آلات پر مہیا ہے۔

شیئر: