Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بچوں کو نظر انداز کرنا قابل سزا جرم‘

سرپرستوں کو قانون کے مطابق سزا  کا سامنا کرنا ہوگا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں محکمہ استغاثہ نے واضح کیا ہے بچوں کو نظرانداز کرنے اور ان سے کوتاہی برتنے والے سرپرستوں کو قانون کے مطابق سزا  کا سامنا کرنا ہوگا۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیان میں کہا کہ 2016 کے وفاقی حکمنامہ نمبر 3 کی شقوں 35 اور 60 میں بچوں کے حقوق سے متعلق قانون وضع کیا گیا ہے جسے’ قانون ودیمۃ‘ کہا جاتا ہے۔
اس قانو ن کے تحت کوئی بھی سرپرست اپنے بچوں کو نظرانداز، بے گھر، بغیرنگرانی چھوڑ کر جانے، ان کی رہنمائی کرنے، ان کے امور کو نمٹانے، تعلیمی ادارے میں داخل کرانے اور بلاجواز ان کی تعلیم نظرانداز کرنے کا اقدام نہیں کرسکتا۔
قانون کے مطابق سرپرست وہ فرد ہے جو کسی بچے کی نگہداشت، دیکھ بھال اور تربیت کا ذمہ دار ہے۔
پبلک پراسکیوشن کی طرف سےاس قانون کے بارے میں اعلان کا مقصد معاشرے کے افراد میں قانونی کلچر کو فروغ دینا اور متعلقہ قاعدہ و قانون سے انہیں آگہی فراہم کرنا ہے۔ 

شیئر: