Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری دل کے ساتھ عمر گل کرکٹ سے رخصت

دھیمے لہجے کے عمر گل نے کیریئر کے دوران ٹیم کے لیے متعدد کامیابیاں سمیٹیں (فوٹو سوشل میڈیا)
پاکستانی بولنگ اٹیک کا ایک اہم نام رہنے اور کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی شہرت رکھنے والے عمر گل نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی پیسر کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ متعدد پیغامات کے ذریعے عمر گل نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ’بھاری دل اور بھرپور سوچ و بچار کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد خیرباد کہہ دیں گے‘۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ تہہ دل سے اور بھرپور محنت کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا، کرکٹ اب بھی اور آئندہ بھی میری محبت اور شوق رہے گا‘۔

اپنے پیغامات میں عمر گل نے کرکٹ کیریئر کے دوران ساتھ دینے والے افراد، شائقین، میڈیا، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
عمر گل کی جانب سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا باالخصوص ٹوئٹر پر ان کا نام اور کیریئر ٹرینڈ کرنے والے موضوعات میں شامل رہے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کے ساتھ گزرے لمحوں کا تذکرہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین چہرے پر سمائل سجائے، نپی تلی بولنگ سے حریف بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے بولر کے کیریئر سے اپنے پسندیدہ لمحات نکال کر سامنے لاتے رہے۔ کچھ صارفین نے عمر گل کے پروفیشنل کیریئر کے دوران ان کی کامیابیوں کا ذکر کیا تو ان کے ریکارڈز کو اپنی سرگرمی کی بنیاد بنایا۔
 

ٹوئٹر پر تین سے زائد ٹرینڈز کا موضوع رہنے والے عمر گل کے کرکٹ چھوڑنے کے موقعے کو بھی زیربحث لایا گیا۔ ایک صارف نے ان کی تصویر شیئر کی تو ساتھ لکھا ’آپ کو اس سے بہت انداز میں رخصت کیا جانا چاہیے تھا‘۔
 

شائقین ہی نہیں بلکہ کرکٹ حلقے بھی عمر گل کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو اپنی گفتگو کا حصہ بنایا۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تو لکھا ’نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران 20 سالہ کیریئر اختتام کو پہنچا تو جذباتی مناظر سامنے آئے‘۔
 
2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کا اہم کردار کہے جانے والے عمر گل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو وہ اپنے کرکٹ کیریئر میں 987 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

شیئر: