Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری میک اپ کے تیرہ لاکھ بکس ضبط، 6 گودام سیل

سال رواں کی پہلی ششماہی میں 1105 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں- فوٹو سبق
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے غیر معیاری میک اپ کے تیرہ لاکھ بکس ضبط کرکے چھ گودام سیل کیے ہیں۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے  بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے ہیں۔  چھاپہ مہم کے دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ سب سے اہم خلاف ورزیاں جو ریکارڈ پر آئیں ان میں سے ایک تو یہ تھی کہ گودام بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے۔
دوسری بڑی خلاف ورزی یہ ریکارڈ کی گئی کہ انتہائی نامناسب ماحول اور خلاف ضابطہ طریقے سے میک اپ کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔ تیسرے بڑی خلاف ورزی یہ نوٹ کی گئی کہ پیکنگ اور استعمال کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا تھا۔ چوتھی خلاف ورزی یہ سامنے آئی کہ میک اپ کی کئی ایس چیزیں جو ایس ایف ڈی اے یہاں رجسٹرڈ نہیں تھیں وہ بھی یہاں ذخیرہ تھیں- خلاف ورزی کرنے والے گوداموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ جہاں بھی وہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں پہلی فرصت میں 19999 پر رابطہ کرکے  مطلع کریں۔ علاوہ ازیں ’طمنی‘ ایپ کے ذریعے بھی مطلع کرسکتے ہیں جو آئی او ایس اور اینڈرائڈ سسٹم پر مہیا ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 7284 چھاپے مار کر چالیس ملین سے زیادہ غیر معیاری میک اپ کے بکس ضبط کیے اور 1105 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: