Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضاکار خواتین کے بیوٹی پارلرز پر تفتیشی دورے

کارکنان کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفاصیل کے پوسٹر چسپاں کئے گئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شہر بارق کی بلدیہ کی جانب سے یہاں موجود خواتین کے بیوٹی پارلرز کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مہم شروع کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے باعث بند رہنے والے بیوٹی پارلرز کے دوبارہ کھلنے پر بارق میں رضاکار تنظیم کی خواتین نے بلدیہ کو خدمات پیش کی ہیں۔

دوبارہ کام کرنے کی اجازت ملنے کے بعد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا گیا(فوٹو سبق)

بارق میونسپلٹی نے شہر میں بیوٹی پارلروں کی نگرانی اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے رضاکار خواتین کی ٹیم کو تفتیشی دوروں کے لیے تیار کیا ہے۔
گذشتہ روز رضا کار خواتین نے بارق کے  10 بیوٹی پارلروں کا تفتیشی دورہ کرکے  کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ تک بند رہنے والے بیوٹی پارلرز کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت ملنے کے بعد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا ہے۔

رضا کار خواتین نے بارق کے10 بیوٹی پارلروں کا تفتیشی دورہ کئے(فوٹوسبق)

اس بارے میں بیوٹی پارلرز کے اندر اور باہر حفاظتی اقدامات کی تفصیل کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں تا کہ کارکنان اور خدمات حاصل کرنے والی خواتین ان حفاظتی تدابیرسے آگاہ رہیں۔
حفاظتی اقدامات میں بیوٹی پارلرز پر استعمال ہونے والے اوزاروں کا استعمال، سینیٹائزر، ماسک اور دستانوں کا خصوصی انتظام ہر وقت ضروری ہے۔

بلدیہ کی جانب سے رضاکاروں کی ٹیم کا تعاون پرشکریہ ادا کیا گیا(فوٹو سبق)

بلدیہ بارق سے تعاون کرنے کے لیے خواتین کی تنظیم  نشامی عسیر کی رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
بارق میونسپلٹی نے نشامی عسیر خیراتی تنظیم کی سربراہ جواہر آل محفوظ اور رضاکاروں کی ٹیم کی رہنما شذی الشہری کا اس تعاون پرشکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: