Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کے1400 لیبارٹری ٹیسٹ

مختلف سینیٹائزر کے205 نمونے حاصل کیے گئے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کورونا وائرس کے پھیلاو کو ممکنہ حد تک محدود رکھنے کے لیے ادویہ کے معیار کو قائم رکھنے اور اسے یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس محکمے نے جراثیم کش ادویہ کے علاوہ ، دیگر طبی سامان، آلات اور اس سے منسلک سامان کی جانچ کے لیے 1400 سے زائد نمونے حاصل کئے ہیں جن کے معیار اور خصوصیات کے مطابق پرکھنے کے لیے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

لیبارٹری میں مصنوعات کے تجزیاتی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایس ڈی ایف اے) نے ان مصنوعات کو معیاری بنانے کے مقصد کے ساتھ ساتھ اسے قائم رکھنے کو بھی یقینی بنانا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مارکیٹ میں موجود مختلف قسم کے سینیٹائزر کے205 نمونے جانچ کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جراثیم کش ادویہ کے 140 نمونوں کے ساتھ ساتھ طبی آلات کے 137 نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
ایس ایف ڈی اے کی جانب سے تکنیکی ماہرین اور لیبارٹری کی مدد سے نتائج کے اجراء کے اوقات میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ اب کسی بھی نمونے کا نتیجہ تقریبا 45 منٹ میں حاصل کر لیا جاتا ہے۔

متعلہ انتظامیہ ہر دوا کی معیار کے مطابق تسلی کرتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

تجزیہ میں اس بات پر توجہ دی جا رہی ہے کہ تیاری میں کن کن اجزاء کا استعمال کیا گیا اور کیا یہ بعدازاں استعمال میں موزوں ہیں اور اس طرح درست نتائج حاصل کئے جاتے ہیں۔
مصنوعات کی منظوری صرف اس صورت ہی دی جاتی ہے جب متعلہ انتظامیہ اسے معیار کے مطابق تسلی کرتی ہے۔ محکمہ نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے معیار قائم رکھنے کے بارے میں مسلسل اعلانات کرتی ہے۔
ایس ایف ڈی اے کی لیبارٹریز میں مقامی طور پر تیار کی گئی یا درآمد کی گئی کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ مختلف ادویہ ، طبی سامان اور دیگر مصنوعات کے تجزیاتی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔
یہ ٹیسٹ سعودی عرب میں قائم پانچ بڑی لیبارٹریز کے ذریعے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد مصنوعات مارکیٹ میں فروخت کے لیے کارآمد سمجھی جاتی ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: