Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار کروڑ غیر قانونی کاسمیٹکس مصنوعات ضبط

گذشتہ 6 ماہ میں اتھارٹی نے پورے سعودی عرب میں دورے کئے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مملکت بھر میں کاسمیٹکس مصنوعات فروخت کرنے والی دکانوں کے تفتیشی دورے کئے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران اتھارٹی کے افسران کی جانب سے  پورے سعودی عرب میں کئے گئے معائنہ جاتی دوروں کے دوران 4 کروڑ سے زیادہ غیر قانونی ، غیر منظور شدہ  اور مضر صحت کاسمیٹکس کی مختلف مصنوعات کے پیکٹ ضبط کئے ہیں۔

غیر منظور شدہ  اور مضر صحت کاسمیٹکس کے پیکٹ ضبط کئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے اس عرصہ میں کاسمیٹک کے مختلف اجزاء کے سات ہزار 284 نمونے حاصل کئے جن میں قواعد و ضوابط کی گیارہ سو پانچ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ایس ایف ڈی اے کے تفتیشی انسپکٹروں نے کاسمیٹکس مہیا کرنے والے 95 ادارے بند کئےاور بغیر اجازت کام کرنے والے 83 یونٹ کو انتباہ دیا، تین پروڈکشن یونٹ بند کردیئے اور سولہ سو  نمونے حاصل کئے گئے۔

کوئی شئےغیر معیاری ہونے کی صورت میں ایپ پر اطلاع کریں۔(فوٹو عرب نیوز)

اتھارٹی کے اقدام میں خوبصورتی کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات کی جانچ پڑتال کرنا شامل ہے۔ یہ تمام مصنوعات طبی لحاظ سے بھی منظورشدہ ہوں۔
ان مصنوعات میں کانٹکٹ لینز اور آنکھوں میں لگانے کے لیے مختلف لینز کی طبی لحاظ سے جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

انسپکٹروں نے کئی یونٹ بند کئے اور سولہ سو نمونے حاصل کئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایسی مصنوعات کی مارکیٹنگ سے قبل ان کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  کاسمیٹکس کے غیر معیاری ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 19999 پر مدد حاصل کریں یا اتھارٹی کی ایپ پر اطلاع کی جا سکتی ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: