Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کیسز، ہلاکتوں میں ایک بار پھر کمی

سندھ میں سب سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد دو ہزار 581 ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا کیسز اور ہلاکتوں میں بتدریج اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے صرف پانچ ہلاکتیں ہوئی اور 433 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پیر کی صبح جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 23 ہزار 452  ہوگئی ہے۔
ایک دن پہلے اس وبا سے 16 افراد ہلاک جبکہ 567 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

 

اب تک پاکستان میں اس وبا سے چھ ہزار 659 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 384 ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل تک ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ ہزار رہ گئی تھی لیکن اب یہ نو ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ملک میں کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ  سات ہزار 69 ہو گئی ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد دو ہزار 581 ہے۔
پنجاب میں اب تک دو ہزار 298 افراد وبا کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ کے پی میں  ایک ہزار265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں 90 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ افراد سندھ میں متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک صوبے میں ایک لاکھ 41 ہزار 841 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 652، اسلام آباد میں 18  ہزار 69، گلگت بلتستان میں  چار ہزار 59، بلوچستان میں 15 ہزار 688 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین ہزار 498 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: