Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ فیکٹری اور عجائب گھر کھول دیئے گیے

’دونوں اداروں میں حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کھولا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین نمائش سینٹر کو عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت پر انتظامیہ کے تحت تمام بیرونی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ فیکٹری اور حرمین عجائب گھر زائرین حرم کی خاص دلچسپی کا مرکز ہیں جہاں مختلف قسم کے لوگ حرمین کی تاریخ معلوم کرنے کے آتے ہیں‘۔
’دونوں مراکز کو کورونا بحران کے دوران بند کر دیا گیا تھا، اب جبکہ حرم مکی شریف کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے تو دونوں اداروں سمیت ماتحت باقی ادارے بھی کھولے جار ہے ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’دونوں اداروں میں حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے کے علاوہ گنجائش کے حساب سے کم تعداد کو آنے کی اجازت دی جائے گی‘۔
 

شیئر: