Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مبارک ہو کیپٹن صفدر‘ کا انگلینڈ میں ٹرینڈ

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا (فوٹو: اے ایف پی)
مزار قائد پر نعرے بازی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد ٹوئٹر پر  #CaptainSafdar کا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔ ان کے حق میں اور مخالفت میں ٹویٹس دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے مزار پر بے حرمتی کی گئی اور ایسے اقدامات کو روکنا ضروری ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت کی گرفتاری سے اظہار لا تعلقی بھی اس ٹاپ ٹرینڈ کی وجہ بنا ہوا ہے۔ اداکار انعم خالد کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا تعلق کسی بھی پارٹی سے نہیں، ہمیں اپنی تہذیب کا خیال رکھنا چاہیے۔
ٹوئٹر صارف محمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر کوئی بے حرمتی نہیں کی، اگر وہاں کوئی جاتا ہے اور سیاسی نعرہ لگاتا ہے تو کیا یہ بے حرمتی ہے؟

ٹوئٹر صارف عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ باقی بھی جو لوگ مزار قائد پر نعرہ بازی کر رہے تھے ان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔

ٹوئٹر صارف لبنیٰ نے تنقیدی ٹویٹ میں سکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانیو تمھیں فخر ہونا چاہیے کہ کیپٹن (ر) صفدر انگلینڈ میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی اور ایک شخص کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پیر کو مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تاہم بعد ضمانت پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

شیئر: