Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرے اور نمازوں میں ایس او پیز کی پابندی‘

ابھی تک کوئی غیرمعمولی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ محدود عمرہ موسم میں ابھی تک کوئی غیرمعمولی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین اور نمازی ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ادارے رپورٹیں دے رہے ہیں۔ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ انہی رپورٹوں پر منحصر ہے۔عمرہ زائرین کی صحت و سلامتی اور امن وامان ہماری پہلی ترجیح ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو ’کارروائی میں سہولت اور حفاظتی اقدامات کی پابندی کے ساتھ عمرہ‘ کے عنوان سے عمرہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ  وزارت عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے پر آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے بہت سارے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔ عمرہ، نماز اور زیارت کی منصوبہ بندی بڑی احتیاط سے کی گئی ہے۔ 

عمرہ زائرین میں سے کوئی ایک کورونا کا مریض نہیں پایا گیا۔(فوٹو سبق)

وزیر حج کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت پر آنے والے ایس او پیز کy عمدہ طریقے سے پابندی کررہے ہیں۔ اس کی بدولت کوئی نامناسب واقعہ نہیں ہوا ہے۔ 
مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اطمینان دلایا  کہ ابھی تک عمرہ زائرین میں سے کوئی ایک بھی کورونا کا مریض نہیں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور عمرہ انتظامات پر نظر رکھنے والی بیرونی دنیا کی جانب سے عمرہ، نماز اور زیارت کے پروگراموں کو سراہا جارہا ہے۔ 
السدیس کا کہنا تھا کہ چار ہزار ورکرز، زائرین کے ہر گروپ کی آمد اور مسجد  الحرام سے نکلنے پر سینیٹائز کررہے ہیں۔ قالینوں کی سینیٹائزنگ دن میں بارہ مرتبہ ہورہی ہے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نمازیوں اور عمرہ زائرین کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کررہی ہے۔ 

شیئر: