Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری کی پہلی معاون صدر ڈاکٹرحنان الاحمدی کون ہیں؟

ڈاکٹر حنان متعدد علمی اور ممتازعہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ ۔ فوٹو سبق
سعودی عرب میں ڈاکٹر حنان الاحمدی نے پہلی خاتون معاون صدر شوری بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق الاحمدی مجلس شوری میں کلیدی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ اقتصادیات اور ہیلتھ مینجمنٹ میں سپیشلائزیشن کیے ہوئے ہیں۔ خاتون سکالر ہیں اور انہیں سات برس قبل مجلس شوری کی رکن مقرر کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر حننان متعدد علمی اور ممتازعہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں معاون پروفیسر اور ریاض اکنامک فورم کی کونسل کی رکن ہیں۔ 

 

پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے میگزین کے ایڈیٹوریل میں شامل ہیں۔ 
حنان الاحمدی متعدد سماجی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ منفرد سرکاری کارکردگی پر شیخ خلیفہ ایوارڈ کے ججوں میں سے ایک ہیں آرمی کے ہیلتھ سٹڈیز سینٹر میں طبی خدمات کی مشیر ہیں۔  
مینجمنٹ لیڈر شپ اور ہیلتھ سروسزمینجمنٹ کے شعبے میں کئی قابل قدر تحقیقی مقالے تصنیف کرچکی ہیں۔ 
نئی رکن شوری ایمان الزہرانی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر ایمان الزہرانی کو چار برس کے لیے مجلس شوری کا رکن مقررکیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی رکن شوری کا مکمل نام ایمان بنت سعد بن محسن الزہرانی ہے۔ 

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر ایمان الزہرانی کو مجلس شوری کا رکن مقررکیا گیا ہے۔ فوٹو سبق

 
ڈاکٹر ایمان نے 2013 میں برطانیہ کی ہیل یونیورسٹی سے تجزیاتی کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی۔ 2010 میں اسی یونیورسٹی میں پوسٹ مارٹم اور تجزیاتی کیمسٹری میں ماسٹرز کیا تھا۔ 
ام القری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس سے جنرل کیمسٹری میں بی ایس سی کیا ہے۔
2012 میں برطانیہ کے انٹرنیشنل لوٹن کالج سے کوالٹی مینجمنٹ اور 2006 میں سعودی گرلز سینٹر سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلومہ کیا ہے۔ 
ڈاکٹر ایمان الزہرانی متعدد عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔ اس حوالے  سے بھی ان کے تجربات کا دائرہ کافی وسیع ہے۔  
طائف یونیورسٹی میں گرلز افیئرز کی سیکریٹری ہیں۔ طائف یونیورسٹی میں کیمسٹری کی معاون پروفیسر ہیں۔ یونیورسٹی کے متعدد شعبوں میں کئی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں

شیئر: