Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد میں پلاسٹک سرجری کا رجحان زیادہ

نوجوانوں کو چربی نکلوانے کے آپریشن میں زیادہ دلچسپی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں نوجوان اور ادھیڑ عمر کے لوگ پلاسٹک سرجری زیادہ کرا رہے ہیں۔ 
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’ساعہ شباب‘ (ایک گھنٹہ نوجوانوں کے ساتھ) پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ھیثم جمجوم نے کہا کہ نوجوان اور ادھیڑ عمر کے مرد اور خواتین چربی نکلوانے کے آپریشن میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ ان کا وزن زیادہ نہ ہو اور وہ زندگی کا سے پوری طرح سے لطف اٹھائیں۔ 
ڈاکٹر ھیثم جمجوم نے کہا کہ معاشرے میں جسمانی ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نئی نسل کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ وزن کم کیجیے، اپنی صحت کی حفاظت کریں۔ یہ کام جسمانی  ورزش سے باآسانی ہوسکتا ہے۔ اگروہ ورزش کی پابندی کریں گے تو ایسی صورت میں چربی نکلوانے کے آپریشن کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 

شیئر: