Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ورکرز کویت پہنچ گئے

دس برس کے وقفے کے بعد پاکستان سے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی۔
پاکستان کی وزارت سمندرپار پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویت جانے والے پاکستانی ورکرز کی پہلی کھیپ میں 208 ہیلتھ کئیر پروفیشنلز ہیں۔
کویت روانہ ہونے والی پہلی فلائٹ میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔
 
کویت پہنچنے پر ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔ 
جولائی میں کیے گئے معاہدے کے تحت سینکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو اف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا۔
دس سال بعد پاکستان سے میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز کویت روانہ ہو رہے ہیں۔
خیال رہے 200 مزید میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز بھی جلد کویت روانہ ہوں گے۔
بدھ کو پاکستانی ورکز کی کویت روانگی سے قبل ان سے خطاب میں معاون خصوصی زُلفی بخاری نے کہا تھا کہ ’پاکستان کویت کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور متعدد شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا، جسے اس کے ویژن 2035 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔‘ 
’کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ پچھلے 10 سالوں میں کوئی بھی کارکن خلیجی ملک نہیں بھیجا گیا تھا۔‘
زلفی نے کہا تھا کہ ’ماضی قریب میں متعدد ممالک نے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔کویت نے مزید ایک ہزار سے زائد پاکستانی صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جن میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

شیئر: