Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم کے لیے 24 گھنٹے چار ہیلتھ سینٹر

عمرہ زائرین میں اب تک کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا- فوٹو سبق
مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے چار ہیلتھ سینٹرز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہیلتھ سینٹرز مریضوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کررہے ہیں- ان سینٹرز میں 46 ڈاکٹرز اور نرسیں زائرین کی خدمت پر مامور ہیں-
طبی عملہ زائرین کو صحت آگہی بھی فراہم کررہا ہے جبکہ محدود عمرہ پروگرام کی بحالی کے تناظر میں کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی تلقین بھی کررہا ہے-

46 ڈاکٹر اور نرسیں زائرین کی خدمت پر مامور ہیں- فوٹو سبق

مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ عمرہ پروگرام کی بحالی کے پہلے مرحلے ہی سے امدادی طبی ٹیمیں عمرہ زائرین کی خدمت کررہی ہیں-
بادومان نے بتایا کہ حرم شریف کے  دالانوں میں 26 زائرین کو جو معمولی درجے میں بیمار ہوگئے تھے طبی امداد فراہم کی گئی- البتہ 3 مریضوں کو حرم شریف کلینکس منتقل کیا گیا-
بادومان نے اطمینان دلایا کہ اللہ کے فضل سے عمرہ زائرین میں اب تک کوئی ایک بھی کورونا کا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: