Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس دفعہ حمل کے دوران وزن نہیں بڑھاؤں گی: کرینہ کپور

کرینہ کپور کے پہلے حمل کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس دفعہ حمل کے دوران پہلے کی طرح اپنا وزن 25 کلو نہیں بڑھائیں گی۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس دفعہ وہ حمل کے دوران وزن کو زیادہ نہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس کے لیے متوازن غذائیں بھی لے رہی ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنے خوارک کے بارے میں کہا آپ وہ کھائیں جو آپ کا دل چاہے لیکن کھانے کی مقدار کو مناسب رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ نہ کھائیں۔
ان کا کہنا تھا ماں بننے والی خواتین کے بارے میں یہ بات کہنا کہ اس نے دو لوگوں کا کھانا کھانا ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ’حاملہ خواتین کو اپنے جسم کو سننا چاہیے اور وہ وہ کریں جو اپنے لیے مناسب سمجھتی ہیں۔‘
’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں صبح اور دوپہر کے کھانے میں دہی لوں، میرے کھانے میں سبزی ہوتی ہے اور جب اپنے گھر کے کھانے کے ساتھ جب آپ دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں ذیادہ غذائی اجزا ہوتے  ہیں۔‘

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے  تیمور علی خان کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے کہا کہ وہ پراٹھے اور دال چاول میں دیسی گھی کا استعمال ضرور کرتی ہیں اور ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اب پراٹھا دیسی گھی میں لیتے ہیں۔
’وہ پوچھتا ہے کہ آیا اس کے پراٹھے میں دیسی گھی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح ہی سے اپنے کھانے کا پلان بنا لیتی ہیں کہ ان کے کھانے میں کیا ہوگا۔
’میرے خیال میں آج کل ڈاکٹرز بھی ماں بننے والی خواتین کو دن میں ایک دفعہ ورزش کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ میرے خیال میں بہت ضروری ہے کہ آپ کے جسم میں حرکت ہو، یہ کسی بھی شکل میں ہو سکتا ہے، چہل قدمی کے لیے بھی جایا جاسکتا ہے، وزن کے حوالے سے ٹریننگ میں بھی حصہ لیا جا سکتا ہے، اور سوئمنگ بھی کی جا سکتی ہے۔‘

شیئر: