Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز باجماعت کی اجازت کے بعد مسجد الحرام میں پہلا جمعہ

شہری اور مقیمین اپنی اپنی جا نمازیں لیے جمعہ ادا کررہے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی باقاعدہ اجازت کے بعد پہلا جمعہ ادا کیا گیا ہے۔ ایمان افروز مناظر پر مشتمل تصاویر وائرل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں پہلے جمعے کے موقع پر نمازیوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ 
حرم مکی میں نماز کی باقاعدہ اجازت کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیرکے تحت جمعے کی نماز ادا کی گئی۔ ہر نمازی ایک دوسرے سے سماجی فاصلے کا لحاظ کرتے ہوئے کھڑا ہوا تھا۔

مسجد الحرام میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ انتظمات کیے گئے ہیں ۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

 مقدس مساجد کی انتظامیہ نے نماز جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔ مسجد الحرام پہنچنے پر نمازیوں کا استقبال حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا گیا۔
حرم مکی میں جمعے کی نماز کا موقع ملنے پر فرزندان اسلام نے اطمینان و سکون سے عبادت کی۔ نمازی نہ صرف یہ کہ مطاف کے صحن میں  موجود تھے بلکہ دالانوں اور حرم مکی کی نئی عمارتوں میں بھی اپنی اپنی جا نمازیں لیے جمعہ ادا کررہے تھے۔

شیئر: