Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں چار مقامات پر آثار قدیمہ کی تلاش

نیا منصوبہ 2024 تک اپنے اہداف حاصل کرسکے گا- فوٹو عکاظ
سعودی عرب اور فرانس کے ماہرین آثار قدیمہ نے العلا میں قدیم سلطنتوں کے سربستہ راز دریافت کرنے کے لیے تاریخی کھدائیوں اور ریسرچ کا آغاز کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے ماہرین دادان اور لحیان سلطنتوں کے اسرار کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق العلا رائل کمیشن میں آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مشیر ڈاکٹر عبدالرحمن السحیبانی نے بتایا کہ گزشتہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں دادان کے علاقے سے ہمیں 1949 تاریخی نوادر ملے ہیں- اس کامیابی کا سہرا دونوں ملکوں کے ماہرین آثار قدیمہ کی بیس رکنی ٹیم کے سر جاتا ہے۔  
السحیبانی نے بتایا کہ العلا میں آثار قدیمہ کی تلاش کے لیے کھدائی کا کام چار مقامات پر چل رہا ہے۔ اسلامی قلعہ، مقدس دینی علاقہ، پہاڑ کے بالمقابل قبرستانوں کا علاقہ اور مقدس مذہبی علاقے کا جنوب مشرقی علاقہ  ماہرین آثار قدیمہ کی توجہات کا محور بنے ہوئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین فی الوقت دریافت ہونے والے نوادر کا تجزیاتی مطالعہ کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ 2024 تک اپنے اہداف حاصل کرسکے گا۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: