Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاطینی امریکہ کے ذائقے دار کھانے اب دبئی میں بھی مقبول

لاطینی ڈشز میں سب سے زیادہ ٹاکوز پسند کیے جاتے ہیں (فوٹو: فری پک)
لاطینی امریکہ کے ممالک کا کھانا اپنے ذائقے اور انفرادیت کے حوالے سے ویسے ہی مقبول ہے لیکن سٹریٹ فوڈ کو خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں لاطینی سٹریٹ فوڈ دبئی میں بھی متعارف کیا گیا ہے جو نہ صرف ذائقے بلکہ لاطینی ممالک کی ثقافت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
دبئی کے ساحلی علاقے جمیرہ میں واقع لیک ٹاور میں ’ہائی وے 311 ‘ نامی ریسٹورنٹ شہریوں کو مخصوص لاطینی کھانے  پیش کر رہا ہے جن کا ذائقہ عموماً صرف لاطینی ممالک کی گلیوں میں ہی ملتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریسٹورنٹ ’ہائی وے 311‘  نہ صرف لاطینی کھانے پیش کرنے کی مہارت رکھتا ہے بلکہ ریسٹورنٹ کو بھی اس انداز میں سجایا گیا ہے کہ یہ کسی لاطینی ملک کا ہی منظر پیش کرتا ہے۔
ہائی وے 311 کی سب سے مزیدار لاطینی ڈش سویچی ہے جو سفید رنگ کی کچی مچھلی سے تیار کی جاتی ہے اور اسے آلو اور مکئی کے ساتھ مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
دوسرے نمبر پر پسند کی جانے والی ڈش اینچولاڈا ہے جو میدے کی پتلی روٹی سے تیار کی جاتی ہے۔ اس روٹی کے اندر پنیر، میکسیکن چکن اور گوشت بھرا جاتا ہے۔
اس ڈش کی تیاری میں اس کی اپنی مخصوص اینچولاڈا چٹنی استعمال ہوتی ہے جو اس کو ایک خاص ذائقہ دیتی ہے۔ اینچولاڈا ڈش میکسیکن چاول اور کالے چنوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Outdoor catering By Highway311 #catering #events #mydubai #healthyfood #lovefood #

A post shared by Highway 311 Restaurant, Dubai (@highway.311) on

ہائی وے 311 کا ایک اور مشہور سٹریٹ فوڈ گوئٹے مالا کے ٹاکوز ہیں جو عموماً صرف لاطینی ممالک کی گلیوں میں ہی مل سکتا ہے۔
ویسے تو گوئٹے مالا کے ٹاکوز اینچولاڈا ڈش سے ہی مماثلت رکھتے ہیں لیکن ٹاکوز کی روٹی میں آلو، لوبیہ، چکن اور پنیر بھرا ہوتا ہے۔ ان ٹاکوز کی خصوصیت ٹماٹر کی چٹنی ہے جو ان کو منفرد ذائقہ دیتی ہے۔
ہائی وے 311 میں صرف منفرد ڈشز ہی نہیں بلکہ لاطینی مشروب بھی میسر ہیں جن میں سب سے مزیدار چیچا مرادا سمجھا جاتا ہے جو مکئی، انناس، سیب اور دار چینی سے تیار کیا جاتا ہے۔

شیئر: