Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذا میں کن چیزوں کی کمی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

وٹامن ڈی 3، ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور انہیں فریکچر سے بچانے میں مدد دیتا ہے (فوٹو: ان سپلیش)
غذائیت کی کمی مختلف عمر کے افراد میں پائی جاتی ہے اور اگر اس کا دھیان نہ کیا جائے تو اس سے صحت کے سنگین مسائل پیش آسکتے ہیں۔
اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خوراک میں ایسے کھانے شامل کریں جو جسم کو ضروری غذائیت فراہم کریں، اور جن افراد میں غذائیت کی کمی ہے وہ اسے ٹھیک خوراک سے دور بھی کر سکتے ہیں۔
سب سے زیادہ عام غذائیت کی کمی پروٹین، وٹامن اے بی سی ڈی، کیلشیم، فولیٹ، آئیوڈین اورجسم میں آئرن کی کمی سے ہوتی ہے۔

پروٹین

پروٹین کی کمی زیادہ تر بڑھتے بچوں میں پائی جاتی ہے خاص طور پر وہ جنہیں غذائیت تک رسائی نہیں ہوتی، جبکہ بڑوں میں یہ ان افراد میں ہوتی ہے جنہیں ٹھیک غذا تک دستیاب نہیں ہوتی، ڈپریشن ہوتا ہے یا وہ طویل دورانیے تک بھوکے رہتے ہیں۔

آئرن

آئرن کی کمی جسم میں خون کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
حاملہ خواتین اور بچے اس کا سب سے زیادہ شکار رہتے ہیں۔ خون میں کمی حاملہ خواتین میں بچے کی پیدائش کے دوران ماں کی موت کا باعث بن سکتی ہے یا اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کا وزن کم ہو سکتا ہے۔
جسم میں آئرن جن غذاؤں سے پہنچتی ہے ان میں گوشت، لال لوبیا، تل اور کالی کھجور شامل ہیں۔

جسم میں آئرن جن غذاؤں سے پہنچتی ہے ان میں گوشت، لال لوبیا، تل اور کالی کھجور شامل ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

وٹامن اے

وٹامن اے سے لیس غذا کھانے سے قوتِ مدافت ٹھیک ہوتی ہے اور نظر بھی اچھی ہوتی ہے۔
جسم میں وٹامن اے کی کمی سے بینائی پر اثر پڑ سکتا ہے اور دیگر انفیکشنز بھی ہوسکتے ہیں۔
چھ سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن کی غذا دینا بے حد فائدہ مند ہے اور اس سے خواتین اور بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی آتی ہے۔  

انڈے کی زردی اور دودھ سے بنی اشیا ان کھانوں میں شمار ہوتی ہیں جن میں وٹامن بی 12 موجود ہوتا ہے (فوٹو: ان سپلیش)

جن غذاؤں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے ان میں روشن رنگوں کے پھل اور سبزیاں جیسا کہ گاجر، پالک، گریپ فروٹ، گرما اور شکر قندی شامل ہیں۔

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی 3، ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور انہیں فریکچر سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ مچھلی، پنیر اور دودھ میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

وٹامن بی 12

وٹامن بی 12 دماغ کی حرکت میں کام آتا ہے۔ اس کی کمی سے جسم میں بیکٹیریا بن سکتا ہے اور آنتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ انڈے کی زردی اور دودھ سے بنی اشیا ان کھانوں میں شمار ہوتے ہیں جن میں وٹامن بی 12 موجود ہوتا ہے۔

جن غذاؤں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے ان میں گاجر، پالک، گریپ فروٹ، گرما اور شکر قندی شامل ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

آئیوڈین کی کمی

بچوں میں آئیوڈین کی کمی ان کی نمو کو متاثر کر سکتی ہے۔ جن غذاؤں میں آئیوڈین شامل ہوتی ہے ان میں مچھلی اور انڈا شامل ہیں۔
آج کل لوگ اس قسم کی ڈائٹ کرتے ہیں جس سے جسم کو ضروری وٹامنز نہیں ملتے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں