Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں روزانہ 3500 لیٹر جراثیم کش ادویہ کا استعمال

’حرم کی صفائی اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے 33 ٹیمیں دن کے 24 گھنٹے کام کرتی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر
حرم مکی شریف کو پاک رکھنے کے لیے روزانہ 3500 جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت وبائی امراض کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ حسن برکات نے کہا ہے کہ ’حرم میں استعمال ہونے والی ادویہ اعلی معیار کی ہیں‘۔
’حرم کی صفائی اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے 33 ٹیمیں دن کے 24 گھنٹے کام کرتی ہیں جو حرم کے اندرون حصے کے علاوہ بیرونی صحنوں کی بھی صفائی پر مامور ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’حرم مکی کو ہر قسم کی جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے 2500 لیٹر ادویہ کا استعمال کیا جاتا ہے‘۔
’زائرین کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں سمارٹ سینیٹائز آلات نصب ہیں جن میں روزانہ ایک ہزار لیٹر مواد کا استعمال کیا جاتا ہے‘۔
’ان تمام تر کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ حرم مکی کو کورونا سمیت ہر قسم کے جراثیم اور وبائی امراض سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے‘۔

شیئر: