Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ کرفیو لگانے کی درخواست نہیں کی: وزارت صحت

مستقبل قریب میں بھی اس قسم کے اقدام کی توقع نہیں ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے دوبارہ کرفیو لگانے کی کوئی درخواست نہیں کی‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ’ فی الوقت کورونا وائرس کے حوالے سے سعودی عرب کی صورتحال ایسی نہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات ناگزیر ہوں۔ مستقبل قریب میں بھی اس قسم کے اقدام کی کوئی توقع نہیں ہے‘۔ 
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ’احتیاطی تدابیر کے ساتھ مارکیٹیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مملکت کے ہر علاقے میں اس کی پابندی کی جارہی ہے‘۔ 

نازک کیسز کا گراف 9 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

 ترجمان نے مزید کہا کہ’ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں بلکہ کئی ملکوں میں تو پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں کورونا کے نازک کیسز کا گراف گر رہا ہے- گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے‘۔
ترجمان کے مطابق مملکت میں  اب تک کورونا کے لیباریٹری ٹیسٹ 7720362 کیے جا چکے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 50014 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: