Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے علاج کا دعوی، وزارت صحت کی وضاحت

سعودی عرب میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے ضابطے مقرر ہیں۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اسے یہ دعوی کرتے اور سنا جاسکتا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کیا ہے اور متعلقہ حکام کوبھی آگاہ کیا ہے۔  
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعودی ڈاکٹر کے وائرل ہونے والے وڈیو کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے قاعدے ضابطے مقرر کیے ہوئے ہے۔ مملکت میں میڈیکل ریسرچ اینڈ سٹڈیز کے سپیشل ادارے قائم ہیں۔ 

ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں علاج کا دعوی کیا گیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)

سبق اور اخبار 24 ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے بتایا کہ طریقہ کار یہ ہے کہ اگر کوئی سکالر یا ادارہ ریسرچ کے نتیجے میں ٹھوس سائنسی حقائق تک رسائی میں کامیاب ہوگیا ہے تو اسے اپنے تحقیقی کام کی رپورٹ متعلقہ ادارے کو پیش کرنا ہوتی ہے جہاں ماہرین میڈیکل ریسرچ کا خالص سائنٹفک بنیادوں پر مطالعہ  کرکے اس کی بابت فیصلہ دیتے ہیں۔ 
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ طریقہ کار کے برخلاف کورونا سمیت کسی بھی مرض کا علاج دریافت کرنے کا دعوی نامناسب ہے۔ اس سے گریز کیا جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کی پابندی نہ کرنے والے کی قانون کے مطابق گرفت ہوگی۔ 

شیئر: