Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں  ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والے سب سے کم کیسز ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق’ اتوار 25 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے‘۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 330 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیںّ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ گذشتہ روز کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 296 ہو چکی ہے‘۔
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 249 رہ گئی ہے جن میں سے 767 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں‘۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 ریاض 41، ینبع 29، مکہ 24، بریدہ 14، الھفوف 11، حائل 9، جدہ 9، دمام 6، وادی الدواسر 5 ، المبرز 4، اور ابہا میں 4 کیسز کا پتا چلا ہے۔

گذشتہ روز کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔( فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 13 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں 2، 2 اور 7 شہروں میں 3،3 جبکہ 7 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: