Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینک چوبیس گھنٹے ترسیل زر کی سہولت فراہم کریں گے 

سال رواں کے اختتام سے قبل یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔(اے ایف پی)
سعودی پے منٹس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہد العقیل نے کہا ہے کہ’ سعودی بینکوں کے درمیان فوری ترسیل زر کی سہولت چوبیس گھنٹے جلد مہیا ہوگی۔ سال رواں کے اختتام سے قبل یہ سہولت فراہم کردی جائے گی‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فہد العقیل نے کہا کہ ’سعودی بینک فوری ترسیل زر کا سسٹم تیار کررہے ہیں۔ سال رواں کے اختتام سے قبل موثر ہوگا۔‘ 

سعودی بینک فوری ترسیل زر کا سسٹم تیار کررہے ہیں۔(فوٹو روئٹرز)

سعودی پے منٹس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’اس کی بدولت ایک سعودی بینک سے دوسرے سعودی بینک میں ترسیل زر کی سہولت چوبیس گھنٹے مہیا ہوگی‘۔ 
انہو نے کہا کہ ’اب تک یہ سہولت دن میں سہ پہر تک مہیا ہے یا اگلے روز ٹرانسفر ہو سکتا ہے مگر سال رواں کے اختتام سے قبل تمام بینکوں کےدرمیان فوری ترسیل زر کی سروس مہیا ہوجائےگی اور یہ سروس چوبیس گھنٹے حاصل  ہوگی‘۔  

شیئر: