Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں دنیا کا طاقتور ترین بینکنگ نظام‘

وزارت سرمایہ کاری مملکت میں سرمایہ کاروں کے داخلے کا گیٹ ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دنیا کا طاقتور ترین بینکنگ نظام ہے۔
  سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 کے زیرانتظام ’ضیافت کے مستقبل‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے انتظامات سعودی وزارت سیاحت نے کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خالد الفالح نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سیاحت، ضیافت اور سرمایہ کاری سے دلچسپی رکھنے والوں اور بین الاقوامی قائدین کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سےخیالات کا تبادلہ کررہا ہے۔  

سعودی عرب جی 20 کی اہم اقتصادی طاقت ہے(فوٹو سبق)

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب جی 20 میں شامل ممالک کی اہم اقتصادی طاقت ہے اور یہاں طاقتور پبلک سیکٹر ہے۔ ہمارے یہاں توانا قومی ترقیاتی فنڈ ترقیاتی پروگراموں کی فنڈنگ بھی کررہا ہے اور سرپرستی بھی۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ایک، ایک حصے میں تبدیلی کا عمل جاری ہے جس کی قیادت نوجوان کررہے ہیں۔ نوجوان قیادت اعلی تعلیم سے آراستہ، پرجوش اور بڑی معلومات رکھتے ہیں۔
الفالح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا انویسٹمنٹ ریکارڈ  مستحکم ہے۔ گزشتہ صدی کے تیسرے عشرے سے اس کے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ وزارت سرمایہ کاری مملکت میں سرمایہ کاروں کے داخلے کا گیٹ ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کو مملکت کے متعلقہ اداروں سے جوڑتی ہے اور ان کے کاموں میں آسانیاں پیدا کررہی ہے اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنے کےلیے تیار ہے۔ 

شیئر: