Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ٹیکنالوجی سے نکاح درج کرائیں

آن لائن نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کے اعزہ کسی حقیقی تقریب میں یکجا بھی ہو سکتے ہیں: فائل فوٹو
دبئی میں عدالتی حکام نے نئے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کے تحت آن لائن شادی کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔ 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق دبئی کی عدالتوں نے نئے جوڑوں سے کہا ہے کہ وہ نکاح ناموں کا اندراج دو طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے کراسکتے ہیں۔
اگر وہ چاہیں تو آن لائن ٹیکنالوجی کے ذریعے نکاح کا اندراج کرا لیں۔
ایسی صورت میں نکاح پڑھانے والا متعلقہ فریقوں کی موجودگی میں نکاح کا اندراج آن لائن کرے گا۔  

سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے کی تصدیق کی کارروائی بھی آن لائن ہوگی: فائل فوٹو روئٹرز

 دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ نکاح خواں حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کرے۔ 
عدالتی عہدیدار محمد العبیدلی نے کہا کہ آن لائن نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کے اعزہ کسی حقیقی تقریب میں یکجا بھی ہو سکتے ہیں اور آن لائن تقریب میں الگ الگ بھی ہوسکتے ہیں۔
نکاح خواں تمام فریقوں سے آن لائن رابطے کرکے نکاح کے اندراج کی کارروائی کرے گا۔ 
 نیا جوڑا دبئی کورٹس خدمات مرکز میں بھی نکاح کی کارروائی کراسکتا ہے۔ یہ مرکز وافی مال میں کھلا ہوا ہے۔ 

کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کے تحت آن لائن شادی کا طریقہ کار جاری کیا ہے: فائل فوٹو اے ایف پی 

العبیدلی نے کہا کہ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے کی تصدیق کی کارروائی بھی آن لائن ہوگی۔ توثیق کی کارروائی کرنے والا افسر گواہوں اور متعلقہ فریقوں سے رابطے کرکے ان کی شناخت کرے گا۔
مطلوبہ کاغذی کارروائی مکمل کرے گا۔ آن لائن سرٹیفکیٹ جاری کرکے ای میل کے ذریعے روانہ کرے گا۔ 

شیئر: