Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتاری پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی تیز چلاتے ہوئے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا مرتکب ہوا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
جدہ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا ہے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیور گاڑی تیز چلاتے ہوئے اپنی اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا مرتکب ہوا ہے۔
ڈرائیور کو سزا سنانے کے لیے محکمے میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے قانون کے تحت سزا سنائی جائے گی۔ 

شیئر: