Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایرانی مداخلت امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: امریکی سفیر

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امن کے فروغ پر سعودی عرب اور امریکہ متفق ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے کہا ہے کہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں پر ایران کو سبق سکھایا جانا ضروری ہے۔
جان ابی زید کے مطابق ’مشرق وسطی میں امن کا استحکام ناگزیر ہے جبکہ یمن میں ایران کی دخل اندازیاں امن عمل کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن سے دشواریاں بڑھ رہی ہیں۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران تاکید کی کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی تعلقات مستحکم رہے۔
امریکی سفیر نے حوثیوں کے یہاں یرغمال امریکی شہریوں کی رہائی میں سعودی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ 
سعودی سفیر نے توجہ دلائی کہ ان کا ملک امریکہ یمن میں امن بحال کرانے کے لیے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کے ساتھ مل کر کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ یمن میں ایران کی دخل اندازیوں سے مسئلے کا حل مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔
ابوزید نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر سعودی عرب اور امریکہ دونوں متفق ہیں- انہوں نے عراق، شام، لبنان اور یمن میں ایرانی ملیشیاؤں پر نکتہ چینی کی۔
ابوزید نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک مکالمے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں سعودی عرب کا پہلا ساتھی بننا چاہتا ہے۔ دونوں ملک دفاعِ، سیکیورٹی، خفیہ معلومات، توانائی، معیشت، ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

شیئر: