Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آب زمزم سبیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا‘

کنگ عبداللہ پروجیکٹ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کنگ عبداللہ آب زمزم سبیل کا دورہ کیا ہے۔ السدیس آب زمزم سبیل کی نگراں کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
انہوں نے کنگ عبداللہ آب زمزم سبیل کمپلیکس میں کارکنان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مقررہ سکیموں کے مطابق تیاریوں کی بابت معلومات حاصل کیں۔  

کنگ عبداللہ آب زمزم سبیل کمپلیکس میں کارکنان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔(فوٹو سبق)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق السدیس نے نگراں کمیٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں آب زمزم سبیل کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ انتظامات کے لیے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروجیکٹ برائے آب زمزم  قائم کیا گیا ہے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد اس پروجیکٹ میں نجی دلچسپی رکھتے ہیں۔
السدیس نے پروجیکٹ کے منتظمین سے کہا کہ وہ یہاں نوجوانوں کو کام کے مواقع فراہم  کریں۔ پروجیکٹ میں مختلف شعبوں کے ماہر درکار ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ نوجوانوں کے ہنر اور تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے۔ 

پروجیکٹ میں مختلف شعبوں کے ماہر درکار ہیں۔(فوٹو سبق)

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کام کو مزید بہتر، موثر، منظم اور آسان بنانے کے لیے تجاویز دی جائیں۔ اصولی طریقے سے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
السدیس نے کارکنان سے کہا کہ  وہ زیادہ محنت کریں اور جبکہ عمرہ اور زیارت کا سلسلہ تدریجی طور پر بحال ہورہا ہے۔ ایسے ماحول میں کام زیادہ تندہی سے کرنا ہوگا۔

شیئر: